چیبا: محکمہ ڈاک کی ایک 53 سالہ سابق ڈیلیوری خاتون کو جمعے کو پراسیکیوٹروں کے پاس بھیج دیا گیا جس پر ڈاک کی 2100 اشیاء چرانے کا الزام ہے جو کبھی پہنچائی ہی نہیں گئیں۔
پراسیکیوٹروں نے کہا کہ عورت، جو صوبہ چیبا میں موگیہارا کے ڈاکخانے میں کام کرتی تھی، نے اکتوبر 2010 سے مارچ 2012 کے دوران یہ اشیاء چرائیں۔
ٹی وی آساہی نے اطلاع دی کہ عورت نے یہ ڈاک ایک کارڈ بورڈ باکس میں محفوظ کی اور ایک دوست کو اس کا خیال رکھنے کو کہا۔ تاہم، وہ دوست باکس کے بارے میں مشکوک ہو گیا اور اس نے اشیاء کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کو اطلاع دے دی۔
جب اسے حراست میں لیا گیا، تو عورت کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق وہ اپنے کام کی وجہ سے تناؤ کا شکار تھی۔ اس نے مزید کہا کہ اس نے کچھ خط جلا دئیے تھے۔