جاپان ڈریم لائنر طیارے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کی منصوبہ بندی میں

ٹوکیو: جمعے کی ایک خبر کے مطابق، جب جاپانی ہوائی کمپنیوں کو بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کو پروازیں بحال کرنے کی اجازت دی گئی تو جاپان ان پر اضافی حفاظتی اقدامات عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن متوقع طور پر چند ہفتوں میں پوری دنیا میں پروازوں پر پابندی اٹھا لے گی اور نیکےئی بزنس ڈیلی نے کہا جاپان کی وزارتِ ٹرانسپورٹ اغلباً ایف اے اے کے باضابطہ اعلان کے بعد منظوری دے دے گی۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ ڈریم لائنر چلانے والی ہوائی کمپنیوں پر نئے حفاظتی اقدامات متعارف کروانے کی شرط لگائے گی، جس میں بیٹری ڈیٹا مثلاً وولٹیج کی دور بیٹھے نگرانی شامل ہیں۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ اکی ہیرو اوتا نے کہا ایوی ایشن حکام 787 کی پروازوں کی بحالی کے لیے ہوائی کمپنیوں کو اجازت دینے سے قبل “حتمی مرحلے پر” تھے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا۔ “ہم باحفاظت پروازوں کے لیے کئی اقدامات پر غور کر رہے ہیں تاہم کسی بھی چیز کا باضابطہ طور پر فیصلہ نہیں ہوا۔”

جاپانی ہوائی کمپنی (اے این اے) نے کہا تھا کہ وہ اپریل اور مئی میں اپنی 1714 پروازیں منسوخ کر رہی ہے، ایک ایسا دورانیہ جس میں جاپان کے گولڈن ویک کی چھٹیاں بھی شامل ہوتی ہیں، جس سے جنوری میں ڈریم  لائنر کے فضا میں جانے پر پابندی کے بعد سے مجموعی طور پر منسوخ شدہ پروازوں کی تعداد 3600 ہو گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.