168 قانون سازوں کا یاسوکونی مزار کا دورہ

ٹوکیو: قریباً 170 قانون سازوں نے منگل کو ایک متنازع جنگی مزار کا دورہ کیا جسے ٹوکیو کے سامراجی ماضی کی نشانی سمجھا جاتا ہے، اور اس طرح کشیدگی کو بڑھاوا دیا۔

یاسوکونی مزار کا سالانہ ٹرپ، جو عموماً بہت کم تعداد میں قانون سازوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے، نے پڑوسیوں چین اور جنوبی کوریا کو خفا کر دیا ہے، جنہوں نے ویک اینڈ کے دوران جاپانی کابینہ کے کئی وزیروں کے دورے کے بعد احتجاج درج کروایا تھا۔

پارلیمان کے ایوانِ بالا کے رکن توشئیے میزُوؤچی کے مطابق، مجموعی طور پر 168 اراکینِ پارلیمان نے منگل کی صبح وسطی ٹوکیو کی اس جگہ کا دورہ کیا۔

یہ دورہ جنوبی کوریا کی جانب سے اپنے وزیرِ خارجہ یون بیونگ سے کے ٹوکیو کے دورے کے التوا کے ایک دن بعد ہوا ہے، جو جنوبی کوریا نے جاپانی کابینہ کے وزراء کے مزار کے ایک دورے کے بعد احتجاجاً کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.