توشیبا برجی لیکس کے چِپ سازی کے اثاثے خریدے گا

ٹوکیو: توشیبا کارپوریشن نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ لیور مور، کیلی فورنیا کے برجی لیکس انکارپوریشن کے چِپ سازی کے اساثے خرید رہا ہے۔ (چِپ سے مراد کمپیوٹر میں لگنے والا مائیکرو پروسیسر ہے جو کسی بھی کمپیوٹر، فون، اسمارٹ فون وغیرہ کا دماغ ہوتا ہے یعنی حساب کتاب کرنے والا آلہ۔)

توشیبا اور برجی لیکس نے مشترکہ طور پر “گیلیم نائٹرائیڈ آن سلیکان” نامی ٹیکنالوجی استعمال کر کے سفید ایل ای ڈی تیار کی تھی، جسے دسمبر 2012 میں جاری کیا گیا۔

یہ اکتساب برجی لیکس سے ہنرمند کاریگروں جو کیلی فورنیا کے مرکز میں ہی رہیں گے، کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی اور تیاری کے اثاثے  اپنے ساتھ لائے گا۔ یہ توشیبا کو ایل ای ڈی کاروباروں، ایل سی ڈی پینل وغیرہ میں بہتر مسابقت پذیری کے قابل بنائے گا۔

اس معاہدے کی شرائط عام نہیں کی گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.