بنگلہ دیش کمیونٹی نے اپنے مشہور میلے بھوئی شاکی کا اہتمام گزشتہ اتوار کے روز کیا ۔

ٹوکیو (رپورٹ: شاہد مجید) ٹوکیو کے مشہور علاقے اِکی بکرو میں بنگلہ دیش کمیونٹی نے اپنے مشہور میلے بھوئی شاکی کا اہتمام گزشتہ اتوار کے روز کیا۔

حسب روایت میلے میں بنگلہ کمیونٹی کی ہی اکثریت نے بھرپور شرکت کی۔ چھنکتی ہوئی چوڑیاں بنگلہ دیشی ساڑھی میں ملبوس خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میلے میں ایشیائی کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے تھے جہاں پر بنگلہ بھاشہ میں آنے والے گاہکوں کی تواضع کی جارہی تھی۔

میلے کا افتتاح جاپان میں بنگلہ دیش کے سفیر مسعود بن موہن کی افتتاحی تقریب سے ہوا۔ جاپانی اور بنگلہ دیش کے قومی ترانے پڑھے گئی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اِکی بکرو کی مقامی حکومت کے نمائندے بھی موجود تھی۔

رات گئے تک جاری رہنے والے بھوئی شاکی میلے کے شاندار انتظامات کیے گئے تھے اور بنگلہ دیش کے مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جاتے رہی۔ یاد رہے 27 اور 28 اپریل کو ٹوکیو کے معروف علاقے وینو پارک میں پاکستان بازار بھی سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام لگایا جارہا ہے

جس میں پاکستانی ثقافت ڈھول مہندی اور دیگر پروگرام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں انتظامات کیے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
boi  shaki  mella2013 002 boi  shaki  mella2013 003 boi  shaki  mella2013 005 boi  shaki  mella2013 006 boi  shaki  mella2013 008 boi  shaki  mella2013 010 boi  shaki  mella2013 018 boi  shaki  mella2013 001

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.