ٹوکیو: پولیس اور اسٹیشن اہلکاروں نے کہا، جے آر اکیہابارا اسٹیشن، ٹوکیو پر بدھ کو چھ مرد و خواتین کو اپنے ہاتھوں پر زخم سہنے پڑے ایک متحرک زینہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، یہ حادثہ صبح 9:30 بجے کے قریب ایک چڑھنے والے متحرک زینے پر پیش آیا جو یاماموتے لائن کے پلیٹ فارم کو سوبو لائن کے پلیٹ فارم سے ملاتا ہے۔ فُوجی ٹی وی نے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ متحرک زینے پر ریلنگ تلے گہرے نیلے رنگ کی کیسنگ کھل گئی اور چھ مسافروں کے ہاتھ میکانزم میں پھنس گئے۔ پولیس نے کہا تین متاثرین انگوٹھوں کے ناخن تڑوا بیٹھے۔
جے آر کے اہلکاروں نے کہا بدھ کو صبح 4 بجے کے قریب متحرک زینوں کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور کوئی غیر معمولی بات نوٹ نہیں کی گئی۔