رشتے داروں نے کامیوکا کے مہلک حادثے کی پہلی برسی منائی

کامیوکا: ایک سات سالہ بچی اور ایک حاملہ خاتون — جو 23 اپریل، 2012 کو اس وقت جاں بحق ہوئیں جب ایک کار کامیوکا، صوبہ کیوتو میں ایلیمنٹری اسکول کے بچوں اور بڑوں کے ایک گروپ سے آ ٹکرائی تھی — کے اعزاء منگل کو جائے حادثہ پر دعا کرنے اور پھول رکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

9 بچوں اور ایک بالغ خاتون کے گروپ سے ٹکرانے والی اس کار سے آٹھ دوسرے بچے شدید زخمی بھی ہوئے، جبکہ اس کار کو ایک 18 سالہ لڑکا بلا لائسنس چلا رہا تھا۔

26 سالہ یوکیہی ماتسومورا، جو سات ماہ سے حاملہ تھی، اور 7 سالہ ماؤ اودانی اس حادثے میں ہلاک ہوئی تھیں جو صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جب بچوں کو اسکول لے جایا جا رہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.