کچھ ایٹمی ری ایکٹر خزاں میں چلائے جا سکتے ہیں، موتیگی

ٹوکیو: جاپان کے وزیرِ معیشت، تجارت و صنعت توشی میتسو موتیگی کا کہا ہے کہ اس سرما میں جاپان کے کئی ایک ایٹمی بجلی گھر اغلباً چلا دئیے جائیں گے۔

سانکے ئی شمبن کے مطابق، منگل کو جب ایک ٹی وی پروگرام میں جاپان کے بند پڑے ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے بارے میں پوچھا گیا تو موتیگی نے کہا کچھ ری ایکٹر غالباً اس خزاں میں دوبارہ سے چالو ہو جائیں گے جب انہیں ایٹمی نگران ادارے کے نئے ضوابط کے تحت جانچ پڑتال سے گزار لیا گیا۔

جاپان کے ایٹمی بجلی گھروں کو دوبارہ چلانے کے حوالے سے کسی نظام الاوقات کی جانب موتیگی کا یہ پہلا اشارہ تھا۔

ایٹمی نگران ادارے نے جولائی کے وسط میں ایٹمی بجلی گھروں کے لیے نئی حفاظتی رہنما ہدایات متعارف کروانے کے ارادے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی کمپنیاں متوقع طور پر اپنے ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے لیے اجازت ناموں کے لیے درخواست دے سکیں گی۔

اوئی پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر 3 اور 4 کو پچھلے سال جولائی میں دوبارہ چلایا گیا تھا جب وہ این آر اے کے تخلیق کردہ عبوری حفاظتی معیارات پر پورے اترے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.