ٹوکیو: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن اس برس کی پہلی سہ ماہی میں دنیا کے نمبر ایک کار ساز ادارے کے اپنے درجے پر قائم رہا، اگرچہ جنرل موٹرز اور واکس ویگن کے ساتھ سہ رخی دوڑ سخت ثابت ہو رہی ہے، جیسا کہ چین اور جاپان میں اس کی بِکری میں کمی ہوئی ہے۔
ٹیوٹا نے بدھ کو خبر دی کہ اس نے جنوری تا مارچ کے دورانیے میں 2.43 ملین گاڑیاں فروخت کی ہیں، اور امریکی کار ساز جنرل موٹرز کی 2.36 ملین گاڑیوں اور جرمنی کے واکس ویگن اے جی کی 2.27 ملین گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
2008 میں ٹیوٹا کے ہاتھوں اپنا اعزاز گنوانے سے قبل جنرل موٹرز سات عشروں تک نمبر 1 کار ساز ادارہ رہا ہے۔
ٹیوٹا کو چین میں جاپان مخالف جذبات کی حیاتِ نو نے نقصان پہنچایا ہے جو ننھے ٹاپوؤں پر جاری ایک علاقائی تنازع کی وجہ سے بھڑکے، اور کچھ چینی جاپانی کار چلاتے نظر آنے کے بارے میں پریشان ہوتے ہیں۔
جاپان میں سبز کاروں پر رعایتوں کے خاتمے نے وطن کی مارکیٹ میں ٹیوٹا کی بِکری کو ضرر پہنچایا ہے۔