امریکہ جاپان کے دفاع کے لیے کمر بستہ ہے، اعلی ترین امریکی جنرل کا چین کو بیان

بیجنگ: اعلی ترین امریکی فوجی افسر نے بدھ کو چینی لیڈروں کو بتایا کہ واشنگٹن جاپان کے دفاع کے لیے کمر بستہ ہے، جیسا کہ بیجنگ اور ٹوکیو علاقائی تنازع پر شدید تر زبانی جنگ میں مشغول ہیں۔

چئیرمین آف جوائٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسے چین کا دورہ کر رہے ہیں جیسا کہ اسی عرصے میں بیجنگ اور ٹوکیو کے مابین مشرقی بحرِ چین کے غیر آباد جزائر پر تنازع پھر سے گرم ہو رہا ہے۔

جاپانی وزیرِ اعظم نے منگل کو جزیروں پر اترنے والے کسی بھی چینی کو “بزورِ طاقت نکالنے” کا عہد کیا تھا، جو جاپان کے زیرِ قبضہ ہیں اور سینکاکو کہلاتے ہیں تاہم چین بھی دیاؤیو کے نام سے ان پر دعویٰ کرتا ہے۔

ڈمپسے نے اس فکرمندی کا اظہار بھی کیا کہ چین اور جاپان کے دوران حریفانہ ملکیت پر جاری زبانی جنگ خدشے کو بڑھا رہی ہے کہ صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے اور تصادموں تک لے جا سکتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.