ٹوکیو: آپ کے جاپانی بینکوں سے بیلنس اور لین دین کی تفاصیل اور کریڈٹ کارڈ آپ کے آئی فون اور آئی پیڈ پر دکھانے والی نئی ایپ منی ٹری ایپل کے ایپ اسٹور سے اب ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ ٹوکیو سے تعلق رکھنے والا ادارہ ‘منی ٹری کے کے’ منی ٹری ایپ اور اس کی اسپورٹ کرنے والی کلاؤڈ سروس قریباً ایک برس سے زیادہ عرصے سے ڈویلپ کر رہا ہے۔
‘منی ٹری کے کے’ کے نمائندہ ڈائریکٹر پاؤل چامپن نے کہا، “بہت سے لوگ اپنی مالیات کو ٹریک کرنے کو بوجھ سمجھتے ہیں، تاہم یہ بہت سا وقت لیتا ہے، چنانچہ زیادہ تر لوگ شروع کرنے کے کچھ ہی عرصے بعد ہتھیار ڈال دیتے ہیں، اور پھر (مالیات کا حساب کتاب نہ رکھنے پر) قصور وار محسوس کرتے ہیں”۔ “(اس ایپ کا) سادہ اور شائستہ مواجہ (انٹر فیس) آپ کی مالیاتی صورتحال کا فوری جائزہ پیش کرتا ہے۔”
مالیات میں رازداری کے اہمیت کی وجہ سے یہ ایپ سیکیورٹی اور پرائیویسی پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے — آپ اس سروس کے لیے صرف ایک ای میل ایڈریس کے ذریعے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
منی ٹری 30 سے زیادہ جاپانی بینکوں اور کریڈٹ کارڈز کو سپورٹ کرتی ہے، اور مستقبل میں مزید کی سپورٹ شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔