جاپان بوئنگ 787 کو پھر سے اڑنے کی اجازت دے گا

ٹوکیو: جاپانی ایوی ایشن حکام نے، امریکی اجازت نامے کے بعد، جمعے کو کہا کہ وہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کی پروازوں کی بحالی کی اجازت دیں گے۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ایک اہلکار نے کہا، “جیسا کہ ایف اے اے (فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن) امریکی معیاری وقت کے مطابق جمعے کی صبح سے پروازوں کی بحالی کی اجازت دے رہی ہے، ہم بھی یہی اقدام اٹھائیں گے”۔

امریکی ادارے نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ بوئنگ 787 کے بیٹری فکس کو باضابطہ منظوری دے گا جو مسائل زدہ طیارے کی پھر سے پرواز کا راستہ صاف کر دے گا۔

ایف اے اے کا اڑان کی قابلیت کا تازہ ترین حکم نامہ بوئنگ اور اس کے 787 طیارے کے گاہکوں کے لیے تین ماہ کے مشکل عرصے کو ختم کر رہا ہے، جس میں عالمی گراؤنڈنگ کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں اور انہیں ری شیڈیول کرنا پڑا۔

ایف اے اے کا اقدام تکنیکی طور پر یونائیٹڈ ائیر لائنز کے صرف چھ 787 پر اثر انداز ہوتا ہے، جو یہ طیارہ رکھنے والی اکلوتی امریکی ہوائی کمپنی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.