بندر سری بیگاوان، برونائی: چین، جاپان اور ایشیا پیسفک کی 14 دیگر اقوام اگلے ماہ آزاد تجارتی مذاکرات کے پہلے دور کا آغاز کریں گی تاکہ دنیا کے سب سے بڑے تجارتی بلاکس میں سے ایک تخلیق کیا جا سکے؛ یہ بات اہلکاروں نے جمعرات کو بتائی۔
علاقائی جامع اقتصادی پارٹنرشپ (ریجنل کمپری ہینسو اکنامک پارٹنر شپ) امریکی پشت پناہی والے ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ، درجنوں ممالک پر مشتمل تجارتی معاہدہ تاہم جس سے چین کو باہر رکھا گیا ہے، کا حریف معاہدہ ہے۔
اس جامع پارٹنر شپ میں تھائی لینڈ، برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور اور ویتنام کے ساتھ گروپ کے چھ کلیدی شراکت دار چین، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت شامل ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے گروہ کے پہلے ہی چھ کلیدی اقوام سے الگ الگ آزاد تجارتی معاہدے موجود ہیں۔ “اس وقت علاقائی جامع پارٹنر شپ اتھلی ہے، تاہم ٹی پی پی کی جانب سے صحت مندانہ مقابلہ اراکین کو اسے مزید با معنی بنانے کے لیے ذرا اور آگے جانے کی شہ دے سکتا ہے۔”