مونا ناکانیشی کی تیسری مرتبہ شوبز میں واپسی

ٹوکیو: مونا ناکانیشی (سابقہ یاماموتو)، جو 2011 میں دوسری مرتبہ شو بز سے ریٹائر ہو گئی تھی، نے اپنے نئے اسمارٹ فون پراجیکٹ “ٹیل می! مونا کا مشاورتی ٹور”، جس میں وہ ہفتے کو اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے صارفین سے کسی بھی موضوع پر گپ شپ کرتی ہے، کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اس ہفتے تفریحی دنیا میں واپسی کا آغاز کیا۔

ماضی میں 37 سالہ ناکانیشی کو دو مرتبہ ریٹائر ہونے پر مجبور ہونا پڑا جب اس کے معاشقے منظر عام پر آ گئے۔ اس نے بدھ کی رات ہونے والی تقریب میں خود انکسارانہ مزاح سے کہا، “یہ میری تیسری واپسی ہے”۔

ناکانیشی، جو نارویجین باپ اور جاپانی ماں کی اولاد ہے، نے 2010 میں اپنے خاوند سے شادی کی، جو ایک رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار کمپنی کا صدر ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.