اوساکا: پولیس نے اس ہفتے اطلاع دی کہ ساکائی شہر، اوساکا میں پچھلے نومبر میں 40 کے پیٹے میں ایک عورت “ہائپوکسک اسکیمک اینسی فیلو پیتھی” (ایچ آئی ای) سے انتقال کر گئی، ایک ایسی حالت جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دماغ کو آکسیجن کی فراہمی منقطع ہو جائے۔
ایچ آئی ای کی ایک ممکنہ وجہ کا شک 100 کلو گرام وزنی پولیس اہلکار پر جا رہا ہے جو عورت کی پشت پر ایسے بیٹھ گیا تھا جیسے گھوڑے پر سوار ہوا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق، 9 نومبر کو شام 7 بجے کے قریب ساکائی وارڈ کی پولیس نے 110 (جاپان کا ہنگامی نمبر) پر ایک خاندان کی جانب سے کال وصول کی جس میں “ابتر عورت” کی شکایت کی گئی تھی۔
متعلقہ افسر، جس کا وزن اپنا تمام ساز و سامان پہننے کے بعد اطلاع کے مطابق 100 کلوگرام ہے، ساتھی اہلکاروں کے ایک گروہ کے ساتھ جائے وقوعہ کی جانب بھاگا۔
اور واقعی وہاں انہوں نے عورت کو اپنے گھر کے سامنے قابو سے باہر چیخیں مارتے اور چیزیں پھینکتے ہوئے پایا۔ (متعلقہ افسر نے اس عورت پر چڑھ کر اسے قابو کر لیا اور وہ کچھ دیر بعد بے ہوش ہو گئی۔ بعد ازاں ہسپتال میں اس کا انتقال ہو گیا اور یہ تفتیش اسی حوالے سے کی جا رہی ہے۔) ایک تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ پولیس نے اس واقعے میں حد سے زیادہ طاقت کا استعمال تو نہیں کیا۔