اکیتا کے ساحل پر لاش دریافت، شمالی کوریا سے بہہ آنے کا شبہ

اکیتا: پولیس نے پیر کو کہا کہ اوگا، صوبہ اکیتا کے ساحل پر ایک آدمی کی لاش دریافت ہوئی ہے جس کے بارے خیال ہے کہ شمالی کوریا سے بہتی ہوئی آئی۔

پولیس کے مطابق، یہ لاش اتوار کو ایک فیری کے کیپٹن نے دوپہر 2 بجے کے قریب اوگا کے ساحل سے 100 میٹر کی دوری پر تیرتی ہوئی پائی۔ ٹی بی ایس کی خبر کے مطابق، آدمی کا حلیہ ایسے بیان کیا گیا کہ 162 سینٹی میٹر لمبا قد، اور ایک دھاتی باکس ہمراہ لیے ہوئے جس میں کِم جونگ اِل اور کٕم اِل سونگ کی تصاویر تھی، جو عوامی جمہوریہ کوریا کے سابق لیڈر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش انحطاط پذیری کی شدید حالت میں تھی اور آدمی انہیں نارنجی بچاؤ کے کپڑوں میں ملبوس تھا جو ہفتے کو نی گاتا کے ساحل پر آنے والی ایک لاش نے پہنے ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.