ٹوکیو: جاپانی موبائل آپریٹر سافٹ بینک کے سربراہ نے منگل کو امریکی فرم سپرنٹ نیکسٹل کو 20 ارب ڈالر میں خریدنے کی اپنی تجویز کا دفاع کیا، جس کی وجہ سے ان کی پہلے ہی قرض زدہ کمپنی پر مزید قرضہ چڑھ جائے گا۔
ماسایوشی سون نے کہا سافٹ بینک کی جانب سے سپرنٹ کے 70 فیصد حصص کی خریداری کی بولی بالآخر امریکی سیٹلائٹ ٹیلی ویژن مہیا کار ڈش نیٹ ورک کی 25.5 ارب ڈالر کی بے طلب بولی کے مقابلے میں حصص داروں کے لیے ایک بہتر ڈیل ہے۔
“ہم سپرنٹ میں بڑھوتری لے کر آئیں گے جو اس نے کئی برسوں سے نہیں دیکھی،” سون نے جاپان میں ایک پریس بریفنگ کو بتایا، اور حریف کمپنی ڈش کی بولی کو ناکافی اور “انتہائی پیچیدہ” قرار دے کر رد کر دیا۔
انہوں نے اضافہ کیا، فرم نے سپرنٹ کی غیر ملکی خریداری کی وجہ سے امریکی نگران اداروں کے قومی سلامتی پر خدشات پر بھی اطمینان دلایا ہے۔