توشیبا نے ڈیجیٹل سنگل لینز ریفلیکس کے لیے کمپیکٹ فلیش میموری کارڈ کی فروخت کا آغاز کر دیا

ٹوکیو: توشیبا کارپوریشن نے اعلی کارکردگی والے کمپیکٹ فلیش (سی ایف) میموری کارڈ کے نئے سلسلے ایکسیریا پرو سیریز کی فروخت کا آغاز کیا۔ ابتدائی لائن اپ میں 16 جی بی، 32 جی بی، اور 64 جی بی کے کارڈ موجود ہیں جو لکھنے اور پڑھنے کے معاملے میں دنیا کی تیز ترین رفتار مہیا کرتے ہیں اور نئے ‘ویڈیو پرفارمنس گارنٹی پروفائل 2 (وی پی جے 2)’ معیار سے ہم آہنگ ہیں۔

ایکسیریا پرو سی ایف کارڈ توشیبا کی اعلی کارکردگی والی نینڈ فلیش میموری اور خصوصی طور پر تیار کردہ فرم وئیر سے مطابقت پذیر ہو جاتے ہیں۔ یہ 160 ایم بی فی سیکنڈ کی پڑھنے اور 150 ایم بی فی سیکنڈ کی لکھنے کی رفتار تک پہنچنے ہیں، جو ابھی تک کی اطلاع شدہ تیز ترین رفتار ہے۔

ڈی ایس ایل آر (سنگل لینز والے ڈیجیٹل کیمروں) کی مارکیٹ میں 2012 سے 2015 کے دوران 50 فیصد اضافے کی توقع ہے اور سی ایف کارڈز کی طلب بھی اس کے ساتھ بڑھے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.