بیجنگ: واشنگٹن میں چینی سفیر نے کہا، امریکہ کو جاپانی قوم پرستی میں اضافے پر ایسے ہی فکرمند ہونا چاہیئے جیسے دوسرے ممالک ہو رہے ہیں، اور عندیہ دیا کہ امریکہ کو چین کے ساتھ ٹاپوؤں کے ایک گروہ پر جاری تنازع پر جاپان کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیئے۔
چین اور جاپان مشرقی بحرِ چین میں واقع غیر آباد جزائر کے ایک گروہ پر درشت تر ہوتے جھگڑے میں ملوث ہیں، جنہیں جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہا جاتا ہے اور جو ممکنہ طور پر توانائی کے بڑے ذخائر پر واقع ہیں۔
بیجنگ نے پچھلے ماہ جزائر کے نزدیکی پانیوں میں 10 کشتیوں کے سفر پر احتجاج کیا تھا جن میں جاپانی ایکٹوسٹ سوار تھے۔
دریں اثناء پچھلے جاپان اور چین و جنوبی کوریا کے مابین پچھلے ماہ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جب جاپانی قانون سازوں نے ایک مزار کا دورہ کیا جسے چین اور جنوبی کوریا جاپان کی ماضی کی فوج گردی کا نشان سمجھتے ہیں۔
انہوں نے اضافہ کیا، جاپان “واضح طور پر” جزائر کے معاملے پر اشتعال انگیز انداز میں عمل کر رہا تھا، نہ کہ چین۔