ہاچیوجی میں مقامی آدمی کا کھلونا بندوق لہراتے والے ممکنہ ڈکیت کا پیچھا

ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا، ایک آدمی جس نے کھلونا بندوق کی مدد سے ہاچیوجی میں ایک ڈاکخانے کو لوٹنے کی کوشش کی کو اس وقت دھر لیا گیا جب ایک مقامی رہائشی نے اس کے پیچھے دوڑ لگا دی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقع منگل کو نصف دن کے تھوڑی ہی دیر بعد رونما ہوا۔ ٹی وی آساہی نے اطلاع دی کہ مشتبہ، جس کی شناخت 63 سالہ یوتاکا ایندو کے طور پر ہوئی، پستول سے مسلح ایک ڈاکخانے میں داخل ہوا اور نقدی کا مطالبہ کیا۔ ڈاکخانے میں گاہکوں کے ہمراہ مسلح شخص کی موجودگی کے باوجود عملے نے ہنگامی الارم دبا دیا، جس پر اس شخص نے سائیکل کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مقامی رہائشی نے اپنی کار میں ممکنہ ڈکیت کا پیچھا کیا اور گلی میں 400 میٹر کی دوری پر اسے جا لیا۔ پولیس موقع پر پہنچی اور آدمی کو حراست میں لے لیا۔ یہ بعد میں پتا چلا کہ ایندو کی بندوق کھلونا نقل تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.