آزمائشی آپریشن کے دوران مونجو ری ایکٹر سے سیاہ دھواں

ٹوکیو: خبر آئی ہے کہ جاپان کے فاسٹ بریڈر ری ایکٹر پلانٹ مونجو پر انجینئروں نے پلانٹ کی ہنگامی بجلی کی آزمائش کرتے ہوئے ایک غلطی کر ڈالی، جس کا نتیجہ بعد میں سیاہ دھوئیں اور پلانٹ کا فائر الارم بج اٹھنے کی صورت میں نکلا۔

منگل کو 2:30 کے قریب تسوروگا، صوبہ فوکوئی کے قریب واقع فاسٹ بریڈر ری ایکٹر  کے ڈیزل جنریٹر کے ماہانہ آزمائشی آپریشنز سے گزرا۔ خبر دی گئی ہے کہ پلانٹ پر کام کرنے والا عملہ جنریٹر میں نصب 12 والو کھولنے کے بعد آپریشن بحال کرنے سے قبل ان میں سے چھ کو دوبارہ بند کرنا بھول گیا، جس کا نتیجہ پریشان کن سیاہ دھوئیں کے اخراج کی صورت میں نکلا۔

خیال ہے کہ یہ حالیہ ترین پیچیدگیاں فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کے لیے بذاتِ خود کسی قسم کے خطرے کا باعث نہیں، تاہم اس مسئلے کی وجہ سے تین میں سے دو ہنگامی ای ایکٹر ناقابلِ استعمال ہو گئے ہیں۔ (فاسٹ بریڈر ری ایکٹر خاص قسم کے ایٹمی ری ایکٹر ہوتے ہیں جن میں زیادہ رفتار والے نیوٹران استعمال ہوتے ہیں اور ان میں نیوٹران کی رفتار کم کرنے والا اعتدال گر، مثلاً بھاری پانی، یا تو بالکل ہی استعمال نہیں ہوتا یا بہت کم استعمال ہوتا ہے۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.