ٹوکیو: سینکڑوں جاپانی، نوجوان اور بوڑھے، جمعہ کو وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی جانب سے ملک کے عدم تشدد کے حامی آئین میں ترمیم اور سول آزادیوں پر قدغن لگانے کے لیے حکومت کو زیادہ اختیار دینے کے مطالبات کے خلاف ٹوکیو کے اندرون شہر میں ایک پرامن احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔
اپوزیشن جماعتوں، لیبر گروپس، مذہبی تنظیموں اور افراد گِنزا کے شاپنگ ڈسٹرکٹ سے شاہی محل کے قریب واقع ایک پارک تک مارچ کرنے کے لیے نکلے، جو ڈرم بجا رہے تھے اور ایبے اور حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے اس قسم اقدام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
جاپان نے جمعہ کو اپنے آئین کی 66 ویں سالگرہ منائی تھی، جو ایک قومی تعطیل ہوتی ہے۔
آئین میں ترمیم کے حامی اس شرط میں تبدیلی چاہتے ہیں جس کے تحت آئینی ترامیم پر قومی ریفرنڈم کروانے سے قبل انہیں پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی دو تہائی اکثریت سے منظوری درکار ہوتی ہے۔