ناگانو: پولیس نے ہفتے کو کہا، جھیل نوجییری، صوبہ ناگانو میں یونیورسٹی کے دو طلباء تیرتے ہوئے ڈوب گئے۔
پولیس کے مطابق، جمعہ کو شام 5 بجے ایک شخص کی جانب سے ہنگامی کال وصول کی گئی جس میں دعوی کیا گیا کہ ایک لڑکا اور لڑکی کے جھیل میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ پولیس موقع کی جانب بھاگی اور 20 سالہ تکویا یادا اور 18 سالہ چیکاؤ نورو کی لاشیں پانی سے بازیاب کروائیں۔ ان دونوں، جو دونوں جامعہ کومازاوا کے طلباء تھے، کی موت کی تصدیق کچھ ہی دیر بعد کر دی گئی۔
پولیس نے کہا، اپنی گولڈن ویک کی چھٹیوں کے سلسلے میں یونیورسٹی کے ہوائی آلاتِ موسیقی کے کلب کے 60 کے قریب اراکین جھیل کے قریب ایک عمارت میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ قریباً 30 طلباء کے ایک گروہ نے جھیل کے وسط میں واقع بیوا جزیرے تک تیر کر سفر کیا اور پانی میں کھیلنا شروع کر دیا۔ تھوڑی ہی دیر بعد لوگوں نے محسوس کیا کہ یادا اور نورو لاپتہ ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان اموات کو مشتبہ نہیں سمجھا جا رہا۔ پانی پانچ میٹر گہرا تھا جہاں دونوں طلباء نیچے چلے گئے۔