وینڈنگ مشین کا آتش زن چور ابھی تک آزاد

ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ وہ ایک چور کی تلاش میں ہیں جس نے ہاچیوجی میں پانچ وینڈنگ مشینوں سے ریزگاری چرا لی۔

پولیس کے مطابق، کامیونگاتا میں جمعرات کو صبح 6:20 پر تین وینڈنگ مشینیں جلی ہوئی حالت میں پائی گئیں جنہیں ذخیرہ خانوں سے تک رسائی اور سکوں کے حصول کے لیے جلا دیا گیا تھا۔ قریباً 40 منٹ بعد اینومے میں 7 کلومیٹر کی دوری پر واقع تمباکو کی دو مزید وینڈنگ مشینیں اسی حالت میں پائی گئیں جنہیں یہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے لوٹ لیا گیا تھا۔ دو مشینوں سے چرائے گئے روپے کی مالیت قریباً 40,000 ین بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے مارچ سے اب تک یہی طریقہ واردات استعمال کرتے ہوئے مجموعی طور پر 26 مقامات پر 31 مشینوں کو لوٹا جا چکا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.