ٹوکیو: وزارتِ خزانہ اور بینک آف جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک اسمارٹ فون ایپ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کام مقصد نابینا افراد کے لیے بینک نوٹوں (ہُنڈی وغیرہ) کو شناخت کرنا اور ان میں امتیاز کرنا ہے۔ یہ اطلاقیہ، جو ہُنڈیوں کی سطح اسکین کرنے کے لیے کیمرے سے لیس ایک عام اسمارٹ فون کو استعمال کرتا ہے، صارفین کو سمعی فیڈ بیک مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ نقدی کی مالیت بھی اسکرین پر بڑے حروف میں دکھاتا ہے۔
اسمارٹ فون کو ہُنڈی کے اوپر پکڑے رکھنے سے یہ اطلاقیہ (ایپ) فون کے باہر والے کیمرے کے ذریعے بنائی گئی تصویر کا جائزہ لے سکتا ہے، اور مالیت اسکرین پر دکھا سکتی ہے۔