گوروناوی نے جاپانی کھانوں کی ثقافت بارے فہم بڑھانے کے لیے انگریزی ویب سائٹ جاری کر دی

ٹوکیو: جاپان کی نمبر ایک ریستوران تلاشنے کی سائٹ گوروناوی کے آپریٹر گوروناوی انکارپوریشن نے جاپان ٹرینڈ رینکنگ جاری کی ہے، جو جاپانی کھانوں کی ثقافت بارے فہم بڑھانے کے لیے تخلیق کی گئی ایک انگریزی ویب سائٹ ہے جو بیرونِ ملک جاپان کے شائقین پیدا کرے گی۔

گوروناوی نے ایک اخباری بیان میں کہا، جاپانی کھانے حال ہی میں بین الاقوامی پسندیدگی حاصل کر رہے ہیں تاہم ضروری نہیں کہ ملک کی کھانوں کی ثقافت بھی ٹھیک طرح سے سمجھی جاتی ہو۔ اس نے کہا ‘گوروناوی’ ویب سائٹ پورے ملک میں واقع 500,000 سے زیادہ ریستورانوں کے بارے میں تازہ ترین، درست اور معتبر معلومات، ہر شہر اور میونسپلٹی میں اپنے پیدا کاروں کے نیٹ ورک، اور قریباً 20,000 باورچیوں پر مشتمل اپنی برادری کے ذریعے (جاپانی کھانوں بارے) فہم بڑھانے کی بہترین پوزیشن میں ہے۔ جاپانی کھانوں اور جاپانی کھانوں کی ثقافت بارے علم میں اضافہ کرنے کے ذریعے گوروناوی ویب سائٹ کا مقصد جاپان میں گھر سے باہر کھانا کھانے کی صحت مندانہ پیش رفت میں حصہ ڈالنا بھی ہے۔

جاپان میں بار بار آنے والے مہمان تخلیق کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مقامی معلومات دستیاب ہوں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.