گریٹر نوئیڈا، بھارت: جاپان کے وزیرِ خزانہ تارو آسو نے ہفتے کو کہا، جاپان نے شمال مشرقی ایشیا کی بڑی معیشتوں کے جاری کردہ بانڈز میں سرمایہ کاری کے لیے اپنے زرٕ مبادلہ کے ذخائر کھولے ہیں، جو خطے کی مقامی بانڈز کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
آسو نے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “مجھے امید ہے کہ جاپان اور آسیان ممالک اقتصادی نمو کے حصول کے لیے ایسا تعلق حاصل کریں گے جس میں ہر ایک کی جیت ہو اور یہ مجموعی طور پر ایشیا کی نمو اور ترقی میں حصہ ڈالے گا”۔
خطے میں مالیاتی بحرانوں کی بار بار تکرار سے بچنے کے لیے جاپان اور آسیان کے بڑے ممالک کرنسی کے تبادلے کے دو طرفہ انتظامات بڑھانے پر غور کریں گے تاکہ کرنسیوں کے حملے کی زد میں آنے پر کرنسی کی اضافی سیالیت مہیا کی جا سکے۔
جاپانی فرموں کو مقامی کرنسیوں میں فنڈز کے حصول میں مدد دینے کے لیے جاپان اور آسیان ایک اسکیم کو زیرِ غور لائیں گے جس میں جاپانی بینک، بینک آف جاپان کے ذریعے جاپانی حکومت کے برابر مالیت کے بانڈز بطور ضمانت رکھوا کر متعلقہ ممالک کے مرکزی بینکوں سے فنڈز حاصل کر سکیں گے۔