ٹوکیو: ٹوکیو ریجنل ٹیکسیشن بیورو کا کہنا ہے، نیپون ٹیلی وژن کارپوریشن (این ٹی وی) 150 ملین ین کے قریب کی قابلِ ٹیکس آمدن کی اطلاع دینے میں ناکام رہا۔
سانکے ئی شمبن کی ہفتے کی خبر کے مطابق بیورو نے کہا، این ٹی وی مارچ 2012 کو ختم ہونے والے دو سالہ دور کی قابلِ ٹیکس آمدن ظاہر کرنے میں ناکام رہا۔ بیورو کا دعویٰ ہے کہ ملازموں میں تفریح کے لیے استعمال کردہ روپے کو پروگرامنگ کے اخراجات کے طور پر بیان کیا گیا تاکہ آمدن چھپائی جا سکتی۔
این ٹی وی کے مطابق، بیورو نے کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس واپسی اور غفلت پر جرمانے کی مد میں 87 ملین ین ادا کرے۔