ایباراکی: پولیس نے اتوار کو کہا کہ ایناشیکی، صوبہ ایباراکی میں ایک آدمی کو اس وقت تیر آ لگا جب وہ تیر اندازی کے میدان کے ساتھ واقع باغ میں چہل قدمی کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ہفتے کو دوپہر 2:30 پوتریون نو موری فارم پر پیش آیا جو ایدوساکی زرعی پارک کا حصہ ہے۔ ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ 33 سالہ شخص ایک باغ میں مٹر گشت کر رہا تھا جب تیز اندازی کے میدان سے ایک تیر جنگلا پار کر کے اڑتا ہوا آیا اور اس کے دائیں بازو میں آ لگا۔ پولیس نے کہا، آدمی کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم اسے ہفتے کو ہی معمولی زخموں کے ساتھ فارغ کر دیا گیا۔
پارک کے اہلکاروں کے مطابق، یہ تیر ایک مبتدی کے ہاتھوں چلا تھا جو تیر اندازی کی مبادیات سیکھ رہا تھا۔