ٹوکیو: اتوار کی صبح ٹوکیو میں ایک کار اس وقت پل سے نیچے چلی گئی اور سڑک سے 7.5 میٹر نیچے جا گری جب اسے پیچھے سے ایک فیراری نے ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق، یہ صبح 9:30 پر حادثہ ایداو وارڈ میں آراکاوا دریا پر واقع ہیراوئی پُل پر پیش آیا۔ ٹی وی آساہی نے عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ فیراری جب اپنے سامنے والی کار سے ٹکرائی تو وہ تیز رفتار سے آ رہی تھی۔ کار ایک حفاظتی جنگلے کو توڑتی ہوئی ایک سڑک پر جا گری جو دریا کنارے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔
پولیس نے کہا، کار کے دو مسافر 63 سالہ آدمی اور 53 سالہ عورت کو زخم آئے تاہم وہ سپتال میں مستحکم حالت میں ہیں۔
پولیس فیراری کے ڈرائیور، جو 50 سالہ شخص ہے، سے حادثے کی وجہ بننے والے حالات جاننے کے لیے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔