ماتسوئی، ناگاشیما نے ایبے سے پیپلز آنر ایوارڈ وصول کیا

ٹوکیو: نیو یارک یانکیز کے سابق کھلاڑی ہیدیکی ماتسوئی اور ان کے سابق مینجر نے یومیوری جائنٹس کے شیگیو ناگاشیما کے ہمراہ ٹوکیو ڈوم میں اتوار کو منعقدہ ریٹائرمنٹ تقریب کے موقع پر وزیرِ اعظم شینزو ایبے سے پیپلز آنر ایوارڈ وصول کیا۔

یہ ایوارڈ ان لوگوں کو عطاء کیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہوں اور انہیں عوام میں بڑی عقیدت سے دیکھا جاتا ہے۔

متسوئی نے یانکیز کے لیے سات سیزن کھیلے تھے،ا ور 2009 کی عالمی سیریز کا ایم وی پی (سب سے مہنگا کھلاڑی) رہا تھا، جبکہ اس نے لاس اینجلس اینجلز،آک لینڈ ایتھلیٹکس اور ٹامپا بے ریز کے لیے ایک ایک سیزن بھی کھیلا۔

دوسرے وصول کنندگان میں فلم ڈائریکٹر آکیرا کورسوآوا اور جاپان کی خواتین کی قومی ٹیم شامل تھی جس نے 2011 کا عالمی خواتین کپ جیتا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.