ٹوکیو: شنکاسن ٹرینیں، ایکسپریس ویز اور ہوائی اڈے پیر کو مسافروں سے بھرے ہوئے تھے جیسا کہ چھٹیوں پر جانے والے گولڈن ویک کے آخری روز گھر واپس لوٹ رہے تھے۔
ٹی بی ایس کے مطابق، ناریتا کے ہوائی اڈے نے کہا کہ اسے پیر کو 50,000 سے زیادہ مسافروں کی ہوائی اڈے پر واپسی کی توقع ہے۔ ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے کہا 27 اپریل سے گولڈن ویک کی چھٹیوں کا دورانیہ شروع ہونے کے بعد سے 750,000 سے زیادہ لوگ ناریتا سے باہر گئے ہیں۔
اے این اے اور جے اے ایل نے اطلاع دی کہ ہانیدا کو آنے والی پروازیں 90 تا 95 فیصد بھری ہوئی ہیں۔
دریں اثناِ جے آر ایسٹ نے کہا اس کی بلٹ ٹرینیں پیر کو علی الصبح سے ٹوکیو آنے والی تمام لائنوں پر 100 فیصد گنجائش پر چل رہی ہیں۔ جے آر ویسٹ نے بھی مکمل بھرائی کی اطلاع دی۔
ٹی بی ایس نے ہائی ویز کے بارے میں کہا کہ ٹوکیو لے جانے والے تومئے ایکسپریس وے پر 35 کلومیٹر تک اور سائیتاما میں کانیتسو ایکسپریس وے پر گاڑیوں کا رش تھا۔