ٹوکیو: 8 اپریل، 2013 کو مائیکروسافٹ اپنے ونڈوز ایکس پی آپریٹنگ سسٹم کے لیے معاونت ختم کر دے گا جو ابھی تک جاپان میں ایک تہائی کمپیوٹروں پر نصب ہے۔ اس تاریخ کے بعد اگر کوئی سیکیورٹی نقص دریافت ہوتا ہے تو کمپنی ٹھیک کرنے کے لیے مزید اپڈیٹس مہیا نہیں کرے گی، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کے لیے معلومات کی چوری اور رساؤ جیسے خطرات کی زد میں آنے کا امکان پہلے سے زیادہ ہو گا۔
اگرچہ مقامی حکومتیں تبدیلی کے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، تاہم “لاگتوں کی فکرمندی” اور “انسانی غلطی پر پریشانیاں” کچھ میونسپلٹیوں پر بھاری پڑ رہی ہیں جیسا کہ مختلف حکمت عملیوں پر بات چیت ہو رہی ہے جس میں زد پذیر مشینوں کو الگ کر دینے اور ان کی ایتھر نیٹ پورٹس (جس میں نیٹ ورک کیبل لگتی ہے) کو ٹیپ سے بند کرنے جیسی گفتگو پریشان کن طور پر عام ہور ہی ہے۔
آئچی کی صوبائی حکومت اپنے ہر کلرک ملازم کو ایک ذاتی کمپیوٹر مہیا کرتی ہے، جن میں سے 8000 ونڈوز ایکس پی چلاتے ہیں۔ تاہم، فعال اینٹی وائرس پروگراموں کی تنصیب کے ذریعے حکومت 800 کمپیوٹروں کو ایکس پی سپورٹ ختم ہونے کے بعد بھی رکھنے کا سوچ رہی ہے (بقیہ کو اپگریڈ کرلیا جائے گا)۔ (بقیہ صوبائی اور مقامی حکومتیں بھی ایسے اقدامات پر عملدرآمد پر غور کر رہی ہیں۔)