گونما: پولیس نے بدھ کو کہا، ایک نفسیاتی ہسپتال کا مریض اس وقت چل بسا جب اسے میل نرس معاون نے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا، 69 سالہ مریض، جسے سئیمو ہسپتال، تومیوکا کے نفسیاتی دیکھ بھال کے شعبے میں داخل کروایا گیا تھا، اطلاع کے مطابق بے ہوش ہو گیا تھا جب اسے بار بار گھونسے مارے گئے۔
میل نرس، جس کی شناخت 23 سالہ کئیے ہیروکاوا کے طور پر ہوئی ہے، کو منگل کی رات حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا اس نے اتوار کو شام 7 بجے کے قریب مذکورہ شخص پر حملہ کیا۔ پولیس نے کہا، متاثرہ شخص حملے کے بعد کوما میں چلا گیا اور منگل کی رات چل بسا۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ہیروکاوا نے کہا وہ جب بھی مریض کی مدد کرنے یا اس کا ڈائپر بدلنے کی کوشش کرتا تو وہ جد و جہد کرتا اور ادھر اُدھر ہاتھ پاؤں مارتا جس کی وجہ سے وہ (ہیروکاوا) مشتعل ہو گیا۔