ٹوکیو: نیکےئی اخبار نے ہفتے کو بتایا، حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اپنے پالیسی پلیٹ فارم میں ایٹمی ری ایکٹروں کو تحفظ کی تصدیق ہو جانے کے بعد واپس آنلائن لانے کا وعدہ شامل کرے گی۔
جاپانی کاروباری روزنامے کے مطابق، جولائی کے ایوانِ بالا کے انتخاب کے لیے تیار کی جانیوالی مسوداتی دستاویز کہتی ہے، “ایسے ایٹمی ری ایکٹر جو ایٹمی نگران ادارے کے حفاظتی معیارات پر پورا اترتے ہیں حکومت کی ذمہ داری کے تحت اپنے آپریشن بحال کریں گے”۔
دسمبر میں ایوانِ زیریں کے انتخابات کے دوران ایل ڈی پی نے ایٹمی توانائی کو جاپان کی اقتصادی ترقی کے لیے استعمال کرنے کے موقف پر اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان سے خاصا اختلاف کیا تھا۔
اگرچہ فوکوشیما میں 2011 کی تابکاری آفت کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے ایٹمی توانائی کو 2030 تک ختم کرنے کو ترجیح دی تھی، تاہم ایل ڈی پی نے جاپان کے توانائی کے مخلوط طریقوں پر فیصلہ کرنے سے قبل مزید بحث مباحثے کی وکالت کی تھی۔