ڈینسو نے نیا لیزر ریڈار تیار کر لیا

کاریا: بین الاقوامی آٹو موٹیو فراہم کنندہ ڈینسو کارپوریشن نے ایک چھوٹا اور زیادہ سستا لیزر ریڈار تیار کیا ہے، جو ایک فعال حفاظتی ٹیکنالوجی ہے جو کم رفتار پر تصادم (حادثے) سے بچنے میں مدد دے گی۔ ڈینسو کا نیا لیزر ریڈار ڈائی ہیتسو موو –پچھلے دسمبر میں جاپانی منڈی میں جاری کی جانے والی ایک کمپیکٹ گاڑی– کے ‘اسمارٹ اسسٹ سسٹم’ کے ساتھ حساسیے کے طور پر کام کرتا ہے۔

ڈینسو کے انفارمیشن اینڈ سیفٹی سسٹمز گروپ کے ذمہ دار ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیرویوکی واکابایاشی نے کہا، “جیسا کہ کار ساز ادارے تصادموں سے بچنے اور جب تصادم سے نہ بچا جا سکے تو ٹکر کا اثر گھٹانے کے لیے نظاموں کی تیاری کی کوششوں میں تیزی پیدا کر رہے ہیں، تو ان ٹیکنالوجیوں کے لیے حساسیوں کو متعلقہ ماڈل اور نظام کے حوالے سے کارکردگی، جسامت اور لاگت میں متوازن ہونا چاہیئے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.