ٹوکیو: ایک سابق پولیس سارجنٹ کو ٹوکیو میں ایک 15 سالہ لڑکی کے اقدامِ اغوا پر حراست میں لے لیا گیا۔
این ٹی وی نے بدھ کو اطلاع دی، 32 سالہ کوئچی اومورا، جس نے مارچ میں فورس چھوڑ دی تھی، پر الزام ہے کہ وہ 15 اپریل کو کرائے کی کار میں ہائی اسکول کے درجہ اول کی طالبہ کے پاس پہنچا۔ پولیس کے مطابق، اومورا نے لڑکی کے ساتھ کار چلانا شروع کر دی جو آکیشیما کی ایک گلی میں پیدل گھر جا رہی تھی۔ اس نے پھر ایک نوٹ بک نکالی، جو پولیس نوٹ بک سمجھی جا رہی ہے، اور لڑکی سے کہا کہ وہ کار میں بیٹھ جائے، اطلاع کے مطابق اس کے الفاظ یہ تھے، “میں چاہوں گا کہ تم ایک تفتیش میں میری مدد کرو”۔
لڑکی گاڑی میں بیٹھ گئی اور پھر مشکوک ہو گئی اور بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس کے حوالے سے بتایا کہ اومورا نے اسے دوبارہ کار میں ٹھونسنے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب رہی۔
پولیس کے مطابق، اومورا اس الزام سے انکار کرتا ہے اور اس نے پولیس کو بیان میں کہا، “میں نے ایک روز قبل کار کرائے پر لی تھی، تاہم میں نے ایک واقف کار کو مستعار دے دی”۔