ٹوکیو: ٹوکیو کی میٹروپولیٹن حکومت نے زلزلیاتی ماہرین کے ایک پینل کے مزید نتائج شائع کیے ہیں جن کو نانکائی ٹرف کے زلزلے کی صورت میں ممکنہ اموات کی تعداد کی پیشن گوئی کا کام سونپا گیا تھا۔
سانکےئی شمبن کے مطابق، انسدادِ آفات کونسل نامی پینل نے اپنی دریافتوں میں کہا تخمینہ جات کے مطابق ٹوکیو سے پرے واقع ایزو اور اوگاساوارا کے جزائر کی لڑی پر زلزلے و سونامی کی صورت میں قریباً 1800 اموات کی پیشن گوئی ہے۔
پچھلے برس اگست میں حکومت نے ماہرین کے دو پینلوں کو کام سونپا تھا کہ نانکائی ٹرف کے زلزلے کی صورت میں ایک حقیقت پسندانہ جانچ تیار کریں کہ جاپان کیا توقع کر سکتا ہے۔
نانکائی ٹرف کے زلزلے کے بعد اموات بارے پینل کا تخمینہ مرکزی حکومت کی جانب سے 2003 میں پیش کردہ تخمینے سے 13 گنا زیادہ تھا۔