ٹوکیو: امریکی (ہیج فنڈ) سرمایہ کار فرم، جو یاہو انکارپوریشن کو ہلا ڈالنے پر مشہور ہوئی، نے اپنی نظریں سونی کارپوریشن پر گاڑ دی ہیں ،اور تجویز پیش کر رہی ہے کہ جاپانی الیکٹرونکس دیو اپنے فلموں، ٹی وی اور موسیقی کے شعبے کا 20 فیصد بیچ دے اور اسے اپنے آلات سازی کے بیمار کاروباری کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کرے۔
سونی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اس کا تفریحی کاروباری شعبہ فروخت کے لیے نہیں ہے، اور زور دیا کہ وہ اس شعبے اور الیکٹرونکس کے افعال کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سونی کی جھڑکی کے باوجود تجزیہ نگاروں نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا۔
پیویٹل ریسرچ گروپ کے تجزیہ نگار برائن وائزر نے کہا ایک الگ کمپنی بننے سے سونی کے تفریحی شعبے کو بڑھوتری اور زیادہ منافع بخش بننے میں مدد ملے گی۔ یہ سرمایہ کاروں کی نظریں اس کے اثاثوں پر بھی مرکوز کر دے گا، جو سی بی ایس کارپوریشن جیسی میڈیا کمپنیوں کی خریداری کا ممکنہ ہدف بننے کی وجہ سے زیادہ مالی قدر حاصل کر لے گا۔
(سرمایہ کار فرم کے سربراہ) لیوب نے اپنے خط میں کہا کہ ان کا فنڈ سونی کے 64 ملین حصص کا مالک ہے، جو سونی کا قریباً 6.5 فیصد حصہ بنتا ہے۔
سونی کے پاس فنڈز کی ملکیت کے تازہ ترین اعداد و شمار نہیں تھے، تاہم اس نے تصدیق کی کہ وہ بڑا حصہ دار ہے۔