قصوروار اور کبھی معصوم ثابت نہ ہو سکنا — جاپان میں ہر مرد ٹرین سوار کا بھیانک خواب

ٹوکیو: سب وے میں چھیڑ چھاڑ وغیرہ کرنے کی شکایات بدقسمتی سے جاپان میں عام ہیں، اور ایسی گھٹیا و بزدلانہ حرکت کرنے والا کوئی بھی شخص دی گئی ہر سزا کا حقدار ہوتا ہے۔ اکثر اپنی گنجائش سے بہت زیادہ بھری ہوئی ٹرینوں، جو جاپان بھر کے اکثر بڑے شہری مراکز میں دیکھی جا سکتی ہیں، میں سفر کریں تو اس بات کا حقیقی امکان موجود ہے کہ ایسی کوئی بات پیش آ جائے۔ آپ کی معصومیت سے قطع نظر اگر ایسا کوئی مقدمہ عدالت چلا جائے تو قصور وار پائے جانے کی شرح 99 فیصد ہے، اور ٹوکیو کے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ اگر غلط الزام لگا ہے تو بہترین حل یہ ہے آپ بھاگ نکلیں۔

اگرچہ یہ ایک ذاتی رائے ہے، تاہم پہلی چیز جس کا میں کبھی مشورہ نہیں دوں گا وہ کھلی عدالت میں اپنی معصومیت پر اصرار کرنا ہے۔ آپ کو اس کام کے لیے ثبوت پیش کرنا ہو گا جو موزوں شک و شبہے سے اچھا خاصا پرے لے جا کر ثابت کرے کہ آپ نے الزام لگانے والی/والے سے واقعی چھیڑ چھاڑ نہیں کی، اور آپ کو یہ ایک ایسی عدالت میں کرنا ہو گا جہاں ایسے مقدمات کے لیے قصور وار قرار دئیے جانے کی شرح 99 فیصد ہے۔

اگر آپ کو چھیڑ چھاڑ کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا جائے تو پہلی ضروری چیز یہ ہے کہ آپ کسی وکیل کو بلا لیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.