ایبے کا اغوا کاروں کے مسئلے پر شمالی کوریا سے مذاکرات کی تلاش جاری رکھنے کا عہد

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو عہد کیا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے مواقع تلاش کیے جاتے رہیں گے تاکہ واشنگٹن اور سئیول کے ساتھ اتحاد کو خطرے میں ڈالے بغیر شمالی کوریا کے جاپانی شہریوں کے اغوا کے پریشان کن مسئلے کو نمٹایا کیا جا سکے۔

ایبے نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب ان کے ایک مشیر کی جانب سے پچھلے ہفتے شمالی کوریا کے اچانک دورے نے امریکہ اور جنوبی کوریا کو بر انگیختہ کر دیا تھا جو اسے پیانگ یانگ کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کے کوششوں کے خلاف ممکنہ رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق، انہوں نے فوکوکا میں نامہ نگاروں کو بتایا، “میں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات یا مکالمے کی تلاش چاہتا ہوں”۔

ان کے مشیر ایساؤ ای جیما ہفتے کو پیانگ یانگ کے چار روزہ دورے کے بعد بیجنگ کے راستے وطن واپس پہنچے جہاں انہوں نے شمالی کوریائی اہلکاروں کے ساتھ عرصہ دراز سے زیرِ التواء اغوا کے معاملے کو حل کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی، جس نے دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کو پٹڑی سے اتارا ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.