اوساکا: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایک 41 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں اپنے باپ کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا، ملزم، جس کا نام نوبوہیوکو ہینو پتا چلا ہے، نے اتوار کو اپنے 85 سالہ باپ پر سوتے میں پانی پھینک دیا جبکہ قبل ازیں اس نے اس کے چہرے اور پیٹ میں مکے بھی مارے تھے۔ اس کے بعد اس نے بذاتِ خود 3:10 بجے سہ پہر پولیس کو کال کر کے حملے کی اطلاع دی۔
متاثرہ شخص توشی ہینو کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ اہلکاروں نے موقع پر ہی نوبوہیکو کو حملے کے الزام میں حراست میں لیا جسے پیر کو قتلِ عمد سے بدل دیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران ہینو نے جو بیان دیا اس کے مطابق، “میں اپنے والد کو کام پر مدد دے رہا تھا اور ہماری لڑائی ہو گئی۔ میں تناؤ محسوس کر رہا تھا، چناچہ میں نے اس پر ہاٹھ اٹھا دیا۔”