ٹوکیو: فوکوشیما صوبے کے ذرا سا باہر رہنے والے سینکڑوں لوگوں کا کہنا ہے کہ 2011 کی ایٹمی آفت کے بعد تابکاری کے اونچے درجوں کا نشانہ بننے کے باوجود انہیں مناسب زرِ تلافی سے محروم رکھا گیا ہے۔
صوبہ میاگی کے ضلع ہیپو، جو فوکوشیما سے ذرا سا شمال مشرق میں واقع ہے، کے 700 کے قریب رہائشیوں نے منگل کو ایک حکومتی ثالثی دفتر میں دعوی جمع کروایا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں فوکوشیما کے رہائشیوں جتنا زرِ تلافی ادا کیا جائے۔
حکومت کی بنیادی زرِ تلافی کی اسکیم صرف فوکوشیما کے رہائشیوں کو کور کرتی ہے، جو ناقدین کے مطابق لاگتیں کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔
ہپو کے رہائشیوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں تابکاری کے کچھ درجے فوکوشیما کے قصبوں سے بھی بڑھ گئے تھے۔ ہیپو کا ضلع تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد ٹیپکو نے ہیپو کے رہائشیوں کو فوکوشیما کی رقم کا قریباً نصف ادا کرنے کی حامی بھری تھی۔ ہیپو میں تابکاری کے درجات ایٹمی کارکنوں کی سالانہ تابکاری کی حد سے بڑھ گئے تھے۔