کوماموتو: جیکےئی ہسپتال، جو بچوں کو پالنے میں پریشانی محسوس کرنے والے والدین سے نام ظاہر کیے بغیر بچے قبول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، نے اپنے مرکزِ اطفال میں چھوڑے گئے بچوں کی تعداد پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
ٹی بی ایس نے جمعرات کو خبر دی، جیکےئی ہسپتال بورڈ کے چئیرمین تائیجی ہاسودا نے کہا کیتھولک ہسپتال کے مرکزِ اطفال نے اپریل 2012 سے اس برس مارچ کے دوران نو بچے وصول کیے۔
ہسپتال کے مطابق، ہسپتال کی نگرانی میں اپنے بچے دینے والی سات ماؤں نے اپنے پتے بھی فراہم کیے۔ ان میں سے ایک کوماموتو میں سے تھی، اور اس برس پہلی مرتبہ ایک والدہ ہوکائیدو سے سفر کر کے مدد کی تلاش میں آئی۔
ہسپتال نے کہا کہ اس نے 2007 میں 17 نومولود، 2008 میں 25، 2009 میں 15، 2010 میں 18، 2011 میں 8 بچے وصول کیے جس سے خدمت کے آغاز سے اب تک وصول شدہ بچوں کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ ٹھیک آدھے بچے لڑکے اور آدھے لڑکیاں ہیں۔
ان برسوں کے دوران لوگوں نے کئی بے سر و پا وجوہات کی بناء پر اپنے بچے ہسپتال میں چھوڑے ہیں۔