ٹوکیو: ایک جاپانی خاتون ماہرِ سرطان نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے چھاتی کے سرطان کے لیے دنیا کے اولین طاقتور، جراحی سے پاک، کم مدتی تابکاری پر مشتمل علاج کی کلینیکل آزمائشیں شروع کی ہیں۔
تابکاری سے رسولیوں اور چھاتی کے سرطان کی ماہر کومیکو کاراساوا نے کہا، قومی ادارہ برائے تابکاریاتی سائنسوں نے “بھاری آئن والے ریڈیائی علاج” کی آزمائشیں شروع کی ہیں — جو سوئی کی نوک جیسی نفیس ترین تابکاری کی بیم خارج کرتی ہے جسے زہر آلود خلیات پر درست انداز میں مرکوز کیا جا سکتا ہے۔ (تابکاری والے علاج کے ذریعے تابکاری والی شعاعیں سرطان والے خلیات پر مرکوز کر کے انہیں تباہ کر دیا جاتا ہے۔ تاہم شعاعی علاج کے اس طریقے کے اپنے نقصانات ہیں مثلاً بالوں کا جھڑ جانا، اور اس سے اطراف کے صحتمند خلیات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔)
یہ تحقیق چھاتی کے سرطان اور اس کے علاج میں بین الاقوامی سطح پر دوبارہ دلچسپی پیدا ہونے کے دوران شروع کی گئی ہے جب آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے انکشاف کیا کہ وہ حفظِ ماتقدم کے طور پر دوہری پستان براری (پستان الگ کرنے کی جراحی) سے گزری ہیں۔
کاراساوا نے اے ایف پی کو بتایا، “ہم یہ آزمائش کرنے کے قابل ہیں چونکہ ہمارے پاس اس بات کی بہتر سمجھ بوجھ موجود ہے کہ چھاتی کے کس کس قسم کے سرطان سوئی کی نوک جتنے نفیس تابکاری علاج سے مستفید ہو سکتے ہیں”۔
جاپان، جس کے پاس اعلی معیار کا طبی نظام ہے، چھاتی کے سرطان کے حوالے سے اچھا ریکارڈ رکھتا ہے، جہاں مریضوں کی پانچ سالہ بچنے کی شرح 90 فیصد