نیویارک: وال اسٹریٹ جرنل نے آنلائن خبر میں کہا، جاپان کی کمپنی سافٹ بینک امریکی حکومت کو اسپرنٹ نیکسٹل کے آپریشن پر اثر انداز ہونے کی غیر معمولی درجے کی صلاحیت دینے کی تیاری کررہی ہے، جب مجوزہ سرحد پار خریداری کی پر سلامتی خدشات اٹھائے گئے تھے۔
ڈبلیو ایس جے (وال اسٹریٹ جرنل) نے کہا، “ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی سافٹ بینک نے (امریکی) وفاقی حکومت کو اسپرنٹ کے بورڈ کے لیے اپنے نامزد کردہ ڈائریکٹروں میں سے ایک کی منظوری دینے کا حق دینے پر اتفاق کیا ہے”۔
رپورٹ نے مزید کہا، یہ ڈائریکٹر قومی سلامتی کے معاملات کی نگرانی کا ذمہ دار ہو گا۔
پچھلے ماہ سافٹ بینک کے صدر ماسایوشی سون نے اسپرنٹ نیکسٹل کی 20 ارب ڈالر سے خریداری کی اپنی تجویز کا دفاع کیا تھا، جب اس سودے سے پیدا ہونے والے قرضوں کے اضافی بوجھ پر خدشات پیدا ہوئے۔