ٹوکیو: یوسوکوسکا، صوبہ کاناگاوا میں اتوار کی صبح ایک امریکی ملازم چھ منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت سے گھر کر ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، 24 سالہ پیٹی آفیسر درجہ دوم عمارت کی ساتویں منزل پر رہتا تھا تاہم جب وہ صبح 2:30 کے قریب گر کر ہلاک ہوا تو چھٹی منزل کی بالکونی میں تھا۔
ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ چھٹی منزل کا رہائشی شیشہ ٹوٹنے کے شور سے اٹھ کھڑا ہوا اور پولیس کو کال کی کہ کوئی گھس بیٹھیا اس کی بالکونی میں گھس آیا ہے۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے پیٹی آفیسر کو 18 میٹر کی اونچائی سے گرنے کے بعد زمین پر پڑا ہوا پایا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔
پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہوں نے مرنے والے شخص کے اپارٹمنٹ میں وہسکی اور بئیر کی کئی خالی بوتلیں پائی ہیں۔