پیناسانک نے روشنی کے لیے دنیا کی اعلی ترین کارکردگی والی او ایل ای ڈی تیار کر لی

اوساکا: پیناسانک کارپوریشن نے روشنی خارج کرنے والی ایک سفید نامیاتی ڈائیوڈ (او ایل ای ڈی) تیار کی ہے جو دنیا کی اعلی ترین تابانی کی کارکردگی یعنی 114 ایل ایم فی واٹ (تابانی خارج کرنے والا رقبہ فی سینٹی میٹر) کی حامل ہے۔

او ایل ای ڈی کے ذریعے اس درجے کی اعلی کارکردگی کے حصول کی خاطر کمپنی نے “روشنی کشید کرنے کی ٹیکنالوجی” اور “تمام فاسفورس والی سفید او ایل ای ڈی کی ٹیکنالوجی” (جو روشنی خارج کرنے والی نامیاتی تہہ کی زیادہ تہیں لگانے کی ذمہ دار ہے) پر توجہ مرکوز کی۔

او ایل ای ڈیز سفید رنگ سمیت کسی بھی رنگ کی روشنی خارج کر سکتی ہیں جب ان پر وولٹیج کے ہمراہ نامیاتی مادے لاگو کیے جائیں جو سرخ، سبز اور نیلی روشنیاں خارج کرتے ہوں۔ سطح پر نرم (آنکھوں کو نہ چبھنے والی) تابانی او ایل ای ڈیز کو ایک بڑے رقبے کو روشنی کی فراہمی کے لیے موزوں بنا دیتی ہے، اور براہِ راست دیکھنے پر حد سے زیادہ چمکدار نہ ہونے اور پتلی کم وزن ساخت کے فوائد کے علاوہ، وہ روشنی کے اگلی نسل کے ذریعے کے طور پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.