ٹوکیو: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو — جنہوں نے خیال ظاہر کر کے، کہ امریکی فوجی اوکی ناوا میں اپنی پرتشدد سوچوں سے نجات پانے کے لیے چکلوں کا رخ کرتے ہیں، امریکی غضب کو آواز دے لی تھی — نے کہا وہ پیر کو ایک پریس کانفرنس میں اپنے کلمات واپس لیں گے جو ٹوکیو میں غیر ملکی نامہ نگاروں کے کلب میں طے کی گئی ہے۔
انہوں نے نشرکار وائے ٹی وی کے نشر کردہ ایک پروگرام میں ہفتے کو کہا، “‘جنسی کاروبار’ کے الفاظ نامناسب تھے”۔ “مجھے امریکی فوج اور امریکی عوام سے معذرت کرنی چاہیئے اور اپنا تبصرہ واپس لینا چاہیئے۔”
تاہم ہاشیموتو نے کہا کہ ان کا اپنا متنازع تبصرہ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں کہ “تسکین بخش عورتوں” نے دوسری جنگِ عظیم میں فوجیوں کو سیدھا رکھنے کے لیے “ضروری” کردار ادا کیا، ایک ایسا تبصرہ جس نے 1930 اور 1940 کے عشروں میں جاپان کے زیرِ نگیں رہنے والے ممالک کی اور امریکی تنقید کی بوچھاڑیں شروع کروا دیں۔