ہاشمیوتو کی امریکی فوجیوں پر تبصرے پر معذرت، ‘تسکین بخش’ عورتوں پر کلمات پر کوئی معذرت نہیں کی

ٹوکیو: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے پیر کو اپنے تبصرے پر معذرت کی کہ امریکی فوجیوں کو بالغ تفریحی کاروبار (مساج سینٹر وغیرہ) کی سرپرستی کرنی چاہیئے، تاہم انہوں نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران جانب کے جنسی غلاموں کے استعمال پر اپنے کلمات کا دفاع کیا۔

ہاشیموتو، جو ایک ابھرتی ہوئی قوم پرست جماعت کے شریک سربراہ بھی ہیں، نے کہا دو ہفتے قبل ان کے تبصرے اوکی ناوا، جہاں امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد تعینات ہے، میں امریکی فوجی ملازمین کے جاپانی شہریوں پر جنسی حملوں کے مقدمات بارے “بحرانی مشاہدے” کے بعد سامنے آئے۔

انہوں نے (تسکین بخش عورتوں بارے) تبصروں پر معذرت نہیں کی، تاہم انہوں نے نام نہاد تسکین بخش عورتوں کے استعمال کو ایک “ناقابلِ معافی فعل قرار دیا جس نے عورتوں کی عزتِ نفس اور انسانی حقوق کو پامال کیا، جس میں بڑی تعداد میں کوریائی اور جاپانی عورتیں شامل تھیں”۔

پھر بھی انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے خیالات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا کہ وہ ذاتی طور پر یقین رکھتے ہیں کہ “تسکین بخش” عورتوں کے نظام  کا استعمال ضروری تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.